• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے. عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔ یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔
    اپوزیشن کی سرگرمیوں پرردعمل میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔

    129 مناظر