• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جنوبی افریقی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

    جنوبی افریقی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آ گئے، مہمان کھلاڑی آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔
    پروٹیز کا 14 سال بعد دورہ پاکستان کا سہانا آغاز، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آ گئے۔ مہمان کھلاڑی آج سے کراچی جمخانہ میں پریکٹس شروع کریں گے۔
    جنوبی افریقی ٹیم کی فول پروف سیکورٹی میں ہوٹل سے گراؤنڈ اور پھر واپسی شیڈول ہے۔ رننگ ، ایکسرسائز اور نیٹ پریکٹس میں کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی کھلاڑی 19 جنوری تک قرنطینہ کریں گے۔ چار روز بعد قومی کرکٹرز بائیوسکیور ماحول میں انٹری ڈالیں گے۔

    Advertisements
    235 مناظر