Site icon Meritnews

امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے 50 پسیے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

ادھر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کیساتھ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی جاری ہے، سٹاک مارکیٹ میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 828 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Exit mobile version