
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔
ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشنز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔۔ آلہ قتل، مالِ مسروقہ برآمد۔
مقدمہ نمبر2121/22، مورخہ: 26-07-22، تھانہ: شاہدرہ ٹاؤن
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن۔۔ دوست کو قتل کرنیوالا جگری دوست گرفتار،
ملزم افضال احمد عرف ٹیپو نے پیسوں کے معمولی لین پر چھریوں کے وار کر کے اپنے دوست عبداللہ کو قتل کر دیا تھا،
مقتول عبداللہ گرفتار ملزم افضال عرف ٹیپو کا محلے دار اور دوست تھا۔
ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،
ملزم افضال عرف ٹیپو سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،

تھانہ: اسلامپورہ
انویسٹی گیشن اسلامپورہ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کو لوٹنے والا ملزم2ساتھیوں سمیت گرفتار،28لاکھ سے زائد نقدی برآمد۔
گرفتار ملزمان میں مامور شاہ، شہزاد اور آصف خاں شامل،
شہری کامران اور اس کا کزن ہاشم بینک میں 30لاکھ نقدی جمع کروانے نکلے تو ملزمان نے واردات کا نشانہ بنایا،
گرفتار ملزم آصف خان، متاثرہ شہریوں کا کزن ہے اور اسی نے واردات کا منصوبہ بنایا،
ملزمان کو گرفتار کر کے 28لاکھ سے زائد نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،
تھانہ: راوی روڈ
انویسٹی گیشن راوی روڈ۔۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2پیشہ ور ملزمان گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں محبوب، اورمحبوب احمد خان شامل،
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد،
ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،

تھانہ: گوالمنڈی
انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ زر افشاں نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزمہ گھروں میں مانگنے کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چورا کر رفو چکر ہو جاتی تھی،
ملزمہ زر افشاں سے 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد،
ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،
190 مناظر