پلوامہ اوربالاکوٹ حملےکی سچائی سامنےآگئی۔
بھارت کامکروہ چہرہ ایک بارپھربےنقاب ہو گیا جبکہ پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہو گیا۔ پلوامہ اوربالاکوٹ حملےکی سچائی سامنےآگئی۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان پلوامہ حملے کو سازش قرار دے چکا ہے، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے، سچ چھپانےمیں ناکام پلوامہ حملےمیں بھارت نےاپنےفوجی مروائے۔ الزام پاکستان پرلگایا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پرمگرمچھ کےآنسو بہاتا رہا۔ ارنب گوسوامی کو خاتون اور اس کےبیٹےکی خودکشی پرگرفتارکیاگیا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے انٹیریئر ڈیزائنر کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔
گوسوامی نےگرفتاری کےدوران ایک خاتون افسرپرحملہ بھی کیا۔ گوسوامی پکڑا گیا تو بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی، سپریم کورٹ نےبھی ساتھ دیا، صدربھارتی سپریم کورٹ بارگوسوامی سےترجیحی سلوک پرمستعفی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی رینٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں۔
گوسوامی اورسربراہ بھارتی براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل کی واٹس ایپ چیٹ کےمطابق گوسوامی کوبھارت میں اعلیٰ سطح فیصلوں کاعلم تھا۔ گوسوامی کےکرتوتوں سے بھارت میں اعلیٰ سطح عسکری فیصلوں کاپول کھل گیا۔
بھارت میں قومی سلامتی کےادارےاورفیصلہ سازی میں غیرسنجیدگی بےنقاب ہو گئی۔ ارنب گوسوامی بالاکوٹ حملےاورآرٹیکل 370 کےخاتمےسےبھی آگاہ تھا۔ گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ سے مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھاتا رہا۔
23 فروری 2019کوگوسوامی نےپاکستان سےمتعلق بڑی خبرکی پیشگی اطلاع دی۔ ارنب گوسوامی نے بتایا پاکستان کیخلاف معمول سےبڑی کارروائی ہوگی۔ ارنب گوسوامی کو پتہ تھاکشمیرمیں معمول سےہٹ کرکچھ ہونے والاہے۔
گوسوامی نےبتایامودی سرکارپاکستان مخالف کارروائی کرناچاہتی تھی۔ بالاکوٹ حملےکےبعدگوسوامی نےبی اےآرسی سربراہ کوبتایامزیدکارروائی ہوگی۔ گوسوامی بھارتی پی ایم آفس سےلیک ہونیوالی معلومات استعمال کرتارہا۔
ارنب گوسوامی اپنےچینل پر سی این این کی عراق کوریج کو فالو کرنا چاہتا تھا۔ ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی ٹی آرپی حاصل کرنےکابہانہ تھا۔ بھارتی فیصلہ سازمسخرہ نمااینکرارنب گوسوامی کےہاتھوں میں کھیلتےرہے۔