• انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی کارروائی، سگے بھائی، بھابھی اور بھتیجی کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    سگے بھائی، بھابھی اور بھتیجی کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔

    انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی کارروائی،تہرے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم زاہد عرف باؤ گرفتار کر لیا گیا،

    ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھائی وقاص، بھابی رضیہ اور بھتیجی مسفرہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،

    ملزم قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد 02 سال سے گجرات میں روپوش تھا،انچار ج انویسٹی گیشن سمن آباد

    ملزم مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ منتقل، انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد خالد گورسی

    اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر سمن آباد انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش

    168 مناظر