• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔ ای سی پی نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے، آرٹیکل 226 کے مطابق وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے سوا تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔
    دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔ جماعت اسلامی نے تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ اوپن بیلٹ کیلئے صرف قانون نہیں آئین میں بھی ترمیم کرنا ہوگی، سینیٹ انتخابات کیسے کرانے ہیں فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے، سینیٹ انتخابات پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

    66 مناظر