
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ کا واقعہ،پولیس نے وقوعہ کی 02 ایف آئی آرز درج کر لیں
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ کا واقعہ،
پولیس نے وقوعہ کی 02 ایف آئی آرز درج کر لیں،
پہلی ایف آئی آر فوڈ شاپ پر ملازم پطرس مسیح کی مدعیت میں غضنفر علی اور کامران کے خلاف درج،
غضنفر علی اور کامران نے منشیات کی خرید و فروخت کی رنجش میں مدعی پطرس مسیح کو فائرنگ کرکے زخمی کیا،ایف آئی آر

ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی،مدعی پطرس مسیح
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے دوسری ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد مدثر خان کی مدعیت میں درج کی،
پولیس فائرنگ کی اطلاع پر لکشمی چوک پہنچی تو ملزمان پطرس مسیح کو مضروب کرکے فرار ہو رہے تھے،ایف آئی آر
ڈولفن ٹیم 308 نے ملزمان کو گرفتاری کے لئے تعاقب کیا،ملزم غضنفر علی نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی،ایف آئی آر
ڈولفن ٹیم نے حق حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جوابی فائر کیا،ایف آئی آر
کراس فائرنگ میں مسمی کامران ہلاک جبکہ غضنفر علی زخمی ہوا،ایف آئی آر
ملزم غضنفر علی کے قریب سے 30بور لوڈڈ پسٹل اور دو لوڈ شدہ میگزین برآمد ہوئے،ایف آئی آر
ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرکے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی،ایف آئی آر
216 مناظر