
تعریف اور تنقید
تحریر
شاہدرشید
تعریف دوسرے شخص کے ساتھ کسی دوسرے کے مثبت نظریہ کے ذریعہ پیار ظاہر کرتی ہے۔ وہ شخص جو کسی دوسرے کی قدر کرتا ہے تو وہ ان کی خوبیوں کی قدر کرتا ہے دوسرے کے لئے ان کی عزت اور غور کرتا ہے۔
تعریف کرنے کے لیے حوصلہ چاہیے ہوتا ہے اور یہ حوصلہ ہر ایک میں نہیں پایا جاتا اسکے لیے بہت بڑا دل چاہیے ہوتا ہے اور یہ حوصلہ مفاد پرست اور انا پرست میں نہیں ہوتا ہے وہ تعریف جس میں محبت شامل نہ ہو وہ جھوٹی تعریف ہوتی ہے تنقید تعریف کا الٹ ہے آج کل کے دور میں تعریف کرنا بہت مشکل اور تنقید کرنا آسان ہے ہمیں جہاں تعریف کرنے کا موقع ملے ہم وہ موقع جان بوجھ کے گنوا دیتے ہیں اور تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے کسی کے اچھے کام کی تعریف کرنا بھی پسند نہیں کرتے تنقید کرنے والا لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے تنقید کرنے والا دوسرے کو حقیر سمجھتا ہے اگر کسی سے غلطی ہو جاۓ تو بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے ہیں یہ نہیں سوچتے انسان سے غلطی ہو ہی جاتی ہے ہم نے تنقید کو غلط رنگ دے دیا ہے تنقید تو یہ ہے کھوٹے اور کھرے کو پرکھنا خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرنا انصاف فراہم کرنا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم کسی کے اچھے کام کی تعریف کریں اور سچے دل سے کریں تاکہ کسی کی محنت رائیگاں نہ جاۓ کیونکہ اگر ہم کسی کے اچھے کام پر بھی جان بوجھ کر تنقید کریں گے تو اگلے بندے کا ہمت اور حوصلہ ماند پڑ جاۓ گا ہم تو اگلے بندے کا ہمت حوصلے کو پست کر دیتے ہیں پر ہم یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالی محنت کا اجر دیتا ہے اور بلندیوں کے مقام تک پہنچا دیتا ہے