
اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد رحمت کی آمد
پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر 12 سال بعد ماں بن گئیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ ہسپتال سے تصاویر بھی جاری کیں۔
کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے ۔
417 مناظر