Site icon Meritnews

عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام ہٹا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں مبینہ علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ، کرن کے اکاؤنٹ پر اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔دوسری جانب کرن اشفاق کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی افسردہ اسٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کا باعث بنی جس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

Exit mobile version