
رائے طاہر انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان تعینات
نسپکٹر جنرل بلوچستان محسن حسن بٹ کے تبادلے اور صوبے کے نئے آئی جی رائے طاہر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے تبادلے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے طاہر کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا جا رہا ہے۔
رائے طاہر گزشتہ چھ سال سے سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں اس دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے۔