• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی. وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا ہے کہ کشمیرعالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے۔
    تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر، خطے میں امن وامان اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بہت مطمئن ہے کہ جو باتیں ہم گزشتہ دو سال سے کہتے چلے آ رہے تھے، آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہے۔
    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے آ رہے ہیں، آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے، بھارت پراپیگنڈہ کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا ہے کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آ چکے ہیں جبکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ لاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے۔ غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی بھی اجازت نہیں، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پابند سلاسل ہیں اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ الحمدللہ آج یہ آوازیں برطانیہ کی پارلیمنٹ سے اُٹھ رہی ہیں، یہ یقیناً ہمارے سفارتی نقطہ نظر کی کامیابی ہے۔ یہ امر کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعثِ ہے اس آواز سے بھارت کا چہرہ مزید بے نقاب ہوگا۔

    106 مناظر