• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا

    وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
    اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے، مٹی کا تیل 3، لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے اور پٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
    مٹی کا تیل 73 روپے 65 فی لٹر تھا، حالیہ اضافے سے نئی قمیت 76 روپے 65 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فروخت ہو رہا تھا، اب قیمت بڑھنے کے بعد 113 روپے 19 پیسے ہو جائے گی۔

    225 مناظر