• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پولیس سیاسی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائے:وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائے۔ لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے۔
    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشنز کی مالی خود مختاری اور مصالحتی کونسل کے مکینزم کے حوالے مجوزہ تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہیں۔
    اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے۔
    انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا۔

    73 مناظر