انڈونیشیا میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی
انڈونیشیا میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں واقع جزیرے سولاویسی زلزلے کی زد میں آ گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے تین سو سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دس ہزار سے زائد افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق بہت سے افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں
Advertisements