
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر لاہورپولیس کے تمام سینئر افسران سے محرم الحرام سیکورٹی اور کرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
پریس ریلیز
کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور:
لاہور06, اگست 2022:
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی ڈولفن سکواڈ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے یوم عاشور کی سکیورٹی،لااینڈ آرڈر،کرائم کنٹرول بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ یوم عاشور کے سکیورٹی، لاجسٹک اور آپریشنل انتظامات بروقت مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام افسران اور اہلکار اپنے متعلقہ تھانے اور علاقہ میں موجودگی یقینی بنائیں گے۔ یوم عاشور کی مجالس،عزاداری جلوسوں کی ڈیوٹی میں کوتاہی، تاخیر یا غیر حاضری پر سخت ایکشن لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز مجالس جلوس لائسنس ہولڈرز، اور کمیونٹی لیڈرز سے مسلسل رابطہ رکھیں جبکہ سپروائزری افسران محرم ڈیوٹی کی اہمیت اور حساسیت بارے نفری کو بریف کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایف آئی آر فری محرم کی پوری کوشش ہے تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ فرائض منصبی میں کامیابی اور حفاظت کے لئے دوران ڈیوٹی اللہ کی عبادت بھی جاری رکھیں۔سینئر افسران ماتحت ملازمین کے ساتھ بیٹھیں،ان کے دکھ درد بانٹیں اور بہتر کوآرڈینیشن سے شہریوں کی خدمت کریں ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ یوم عاشور پر پولیس معاونت کیلئے پاک فوج اوررینجرز کے دستے بھی تعینات ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ،سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کے تعاون سے عاشورہ محرم پر امن بنائیں گے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی جبکہ مخصوص ایریاز میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لا کرشہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ وردی اور محکمہ کی عزت کو ترجیح دیں،کرپشن اختیارات سے تجاوز ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بنیں،آرگنائزڈ کرائم کا ہر صورت تدارک کریں،سی سی پی اونے کہا کہ عہدہ اللہ کی دی گئی اہم ذمہ داری ہے،اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
188 مناظر