
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پیغام امن کانفرنس میں محرم الحرام کے دوران بین المذاھب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
پریس ریلیز
کیپٹل سٹی پولیس آفس
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے آج قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں منعقدہ پیغام امن کانفرنس میں شرکت کی۔سینٹر اعجاز چوہدری نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ میزبانی کے فرائض سید محمود غزنوی نے ادا کئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ،مولانا شکیل الرحمٰن،مولانا عبدالوہاب، چیئرپرسن فوزیہ گردیزی،مفتی سید عاشق حسین،زبیر ورک، مختلف مذاہب مسالک اور کمیونٹی کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں بین المذاھب ہم آہنگی ، احترام انسانیت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک امن کا کارواں امن کمیٹی اور تاجران عزاداری جلوسوں اور مجالس میں جائیں گے۔یہ معاشرہ، پولیس اور پوری سوسائٹی عزاداری میں شیعہ کمیونٹی کے ساتھ ہے۔ضابطہ نہیں رابطہ کے اصول پر عمل کریں،مذہب کے معاملے میں برداشت بھائی چارے کو فروغ دیں۔اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ کسی کے مسلک کو چھیڑیں نہ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یہ محرم ایف آئی آر فری گذاریں گے۔بین المسالک اور بین المذاھب محبت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔انسانیت کی خدمت ہی امن محبت اور اسلام کا سب سے بڑا پیغام ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ضابطہ اخلاق کے مندرجات کے مطابق تمام مسالک کے علماء کرام، پیروکار ” اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہ ” پر سختی سے کاربند رہیں۔تمام مکاتب فکر اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت سے گریز، دیگر مسالک کے عقائد کا احترام کریں۔سی سی پی او لاہور کی مکاتب فکر سے باہمی یگانگت، بھائیوں چارے،امن کو فروغ کی اپیل کی پرامن محرم میں زیرو ایف آئی آر ترجیح ہے،ضابطہ نہیں رابطہ رکھنا کے اصول پر عمل کریں۔امن کارواں میں تمام مسالک کے علما کرام، منتظمین عزاداری جلوسوں کے دورے کریں گے۔ہمیں اس شہر، اس معاشرے اور بنی نوع انسان کے لئے تحمل، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیناہے۔
***
390 مناظر