
فطرت اور انسان
تحریر
شاہدرشید
کہتے ہیں انسان کی فطرت نہیں بدلتی وقت بدل جاتا ہے انسان اپنی فطرت اپنی نیچر کے آگے مجبور ہے آگر اس کی نیچر میں دھوکہ دینا لکھا ہے تو وہ آپ کو دھوکہ ہی دے گا آگر وفا لکھی ہے تو وہ آپکے ساتھ وفا کرے گا آگر کوئی انسان بات بات پے جھوٹ بولتا ہے تو جھوٹ بولنا اس کی فطرت ہے کیونکہ جس طرح کی فطرت ہو گی اسی طرح کا عمل ہو گا ہم کسی کی نیچر کو بدل نہیں سکتے کچھ لوگوں کی فطرت ہوتی ہے جو منہ میں آیا کہ دیا جو منہ میں آیا کہ دیا یہ بھی ایک فطرت ہے فطرت کا انسانی زندگی میں ایک اہم کردار ہے کچھ لوگ چپ رہتے ہیں کم بولتے ہیں چپ رہنا کم بولنا ان کی فطرت ہوتی ہے گھر میں آگر تین بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان تینوں بچوں کی فطرت مختلف ہو گی میں نے زندگی میں ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کے ساتھ زندگی کا کافی عرصہ گزرتا ہے پر ان کی فطرت نہیں بدلتی وہ جیسے شروع سے ہوتے ہیں ویسے ہی رہتے ہے کچھ لوگوں کی فطرت ہوتی ہے وہ دوسرے بندے سے اگلے بندے کی باتیں پوچھتے ہیں تاکہ اسکی ہر بات انہیں پتہ چلے کسی کے بارے میں پوچھنا یہ ان کی فطرت ہوتی ہے کوئی لوگ فساد ڈالتے ہیں لڑائیاں ڈلواتے ہیں یہ بھی ایک فطرت ہی ہے اس لیے ہر انسان اپنی فطرت کے آگے مجبور ہے اور جیسی فطرت ہوتی ہے ویسا عمل کرتا ہے
269 مناظر