• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے ورکنگ ارسال کردی ہے وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
    عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، مہنگائی کے ستائے عوام نے سر پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ عوام کا کہنا تھا کہ کوئی تو مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بند باندھے، کیسے زندہ رہیں ۔

    98 مناظر