• ایف بی آر کا 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے،ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل (پی او ایس )سے منسلک ہونے کیلئے 10اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اس کے بعد ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی، بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    168 مناظر