• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا,معاملہ دوبارہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا

    ۔
    چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف کیس پر سماعت میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سادہ سا سوال ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، وزارت اطلاعات نے عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں کیں وہی یہاں کیں ہیں، کیا اشہتار دیا گیا ؟ کیا چئیرمین پی ٹی وی کیس میں زائد عمر سے متعلق نرمی دی گئی۔
    چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بینچ کم ہی ایگزیکٹو کے کام میں دخل اندازی کرتا ہے، آپ نے عمر کی حد میں نرمی کا جواز نہیں دیا، وزارت اطلاعات کو چاہیے تھا کہ کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بتاتے، جب آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھے بغیر سمری بنائیں گے تو کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے۔

    95 مناظر