کرپشن کرنیوالے ملک و قوم کے مجرم ہیں: عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے، کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا، ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار آج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا، کرپشن کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی