
آزمائشیں زندگی کا حصہ ہیں
تحریر
شاہدرشید
آزمائشیں زندگی کا حصہ ہیں ہمیں اپنی زندگی میں کئی قسم کی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے یہ آزمائشیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہی ہوتیں ہیں انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہی رہتا ہے کبھی اچھے حالات اور کبھی برے حالات کبھی بھی سدا ایک جیسے نہیں رہتے بدلتے رہتے ہیں
کبھی بیماری تو کبھی صحت مندی کبھی امیری تو کبھی غریبی کبھی خوشی تو کبھی غم کبھی الجھنیں تو کبھی بے فکری کبھی سکون تو کبھی بے سکونی وہ ہمیں اچھے حالات دے کر بھی آزماتا ہے اور برے حالات دے کر بھی جو ان آزمائشوں پر قابو پالیتا ہے وہ زندگی کو بامعنی اور بامقصد بنا لیتا ہے حوصلہ مند انسان آزمائش کی گھڑی میں صبر استقامت اور یقین کیساتھ سرخرو ہوکر نکلتا ہے۔آزمائشیں عارضی ہوتی ہیں، جب یہ عارضی ہیں تو ان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالنا چاہئیں۔ ایک حوصلہ مند انسان ان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالتا بلکہ انہیں کامیابی کے امکانات میں بدل دیتا ہے
اللہ اپنے خاص چنے ہوئے لوگوں کو آزمائش میں ڈالتا ہے ان کی دعاؤں میں اثر بھی رکھتا ہے وہ انکا بہتر ہی سوچتا ہے وہ آگر انسان کو مشکل میں ڈالتا ہے تو مشکل سے نکالتا بھی ہے وہ بڑا بے نیاز ہے آزمائشوں سے گھبرانا نہیں چاہیے دعا کرتے رہنا چاہیے اے خدا تو اس آزمائش اس امتحان میں کامیاب کر دُعائیں نصیب سے نہیں بلکہ نصیب دُعاؤں سے ملتا ہے اور کائنات کے سارے معجزے دُعاؤں سے ہی تو ہوتے ہیں.یہ دراصل منزلوں تک پہنچانے والے زینے ہوتے ہیں، سب آزمائشیں آپ کو بہتر بنانے کیلئے آتی ہیں، آگے بڑھئے اور بہادری سے ان کا سامنا کیجئے۔