تحریر
شاہدرشید
انسان تنہا کچھ نہیں وہ تنہا زندگی نہیں گزار سکتا اسے اچھے برے سب حالات میں سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اللہ نے ہمیں رشتوں سے نوازا ہے بہن بھائی ماں باپ بیوی بچے دوست یہ سب رشتے ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ ہم تنہا نہیں
اجنبی کے مقابلے میں رشتے دار ہی کام آیا کرتے ہیں خواہ یہ رشتے خون کے ہوں محبتوں کے ہوں یا پڑوس کے جو جتنا قریبی ہوگا اسے ہماری پریشانی و ضرورت کا اتنا ہی زیادہ احساس ہوگا
یہ ہمارے رشتے ہمارے سہارا ہوتے ہیں یہی ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں ہمارے دکھ درد کے ساتھی ہوتے ہیں ہمارا مشکل وقت میں ہاتھ تھامتے ہیں ہر عقل مند انسان کی نظر میں خاندان و رشتے ناطوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے اور اسی لیے خدا نے رشتے داریوں کو نبھانے کی بہت تاکید کی ہے
اکثر اوقات ہم ان رشتوں پے احسان چڑھاتے ہیں کہ ہم نے یہ کیا وہ کیا ہم جو رشتوں کا ساتھ دیتے ہیں وہ کوئی احسان نہیں ہوتا وہ ہمارا فرض ہے معاشرے میں پائی جانے والی یہ سوچ سراسر غلط ہے رشتوں کا ساتھ دینے سے یہ پتہ چلتا ہے آپ لاپروا نہیں ہیں بلکہ توجہ اور محبت کا مکمل جذبہ رکھتے ہیں . ہمارے دوست ، احباب ، عزیز واقربا اور خاندان والوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے ہم جو بھی رشتوں کے لیے کرتے ہیں انکو خوشی دیتے ہیں انکا غم میں ساتھ دیتے ہیں انکی ہر طرح سے مدد کرتے ہیں یہ احسان نہیں یہ احساس ہے اور یہی احساس رشتوں کو زندہ رکھتا ہے اس سے دوسرے کو یہ پتہ چلتا ہے میرا بھی کوئی ہے میں تنہا نہیں ہوں
