صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے چند ریپبلکنز بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل گئے
صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے چند ریپبلکنز بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل گئے، امریکی پارلیمنٹ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ، ادھر نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کےتحت صدر ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔
صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام ان پر بھاری پڑ گئے، وقت سے پہلے عہدہ چھوڑنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا امریکی صدر کو 25ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سےغلط روایات جنم لیں گی۔ وہ نہیں سمجھتے کہ25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سےمطابقت رکھتی ہے۔