تحریر
شاہدرشید
مکافات عمل کا مطلب انسان کے وہ عمل ہیں جو زندگی میں ایک بار انسان کے پاس ضرور لوٹ کر آتے ہیں چاہے وہ اعمال اچھے ہوں یا برے انسان کو ہر عمل سے پہلے یہ بات ضرور سوچنی چاہیے کہ ہمارا ہر عمل اخرت کے لئے بویا جا رہا ہے جس کی کچھ کاشت زمین پے کاٹنی پڑتی ہے لازمی نہیں جس کے ساتھ آپ اچھا سلوک کرو وہ بدلے میں بھی آپ کے ساتھ نیک سلوک بھی کرے ۔اپنے اعمال کا بدلا بندے سے نہیں اپنے رب سے مانگو جو بہترین صلہ دینے والا ہے نیکی کر کے آگے بڑھتے جاؤ
اس دنیا میں انسان جو کچھ بھی کرتا ہے اسکا بدلہ اسے اس دنیا میں ہی ضرور ملتا ہے اچھائی کا صلہ اور برائی کی سزا ضرور ملتی ہے کسی کے ساتھ جیسا کرو گے ویسا ہی بھرو گے آج کسی کا دل دکھاؤ گے تو کل کو اپنا دل ضرور دکھے گا آج کسی کا حق مارو گے تو کل کو اپنا حق بھی نہیں ملے گا آج کسی کو دھوکہ دو گے تو کل کو خود بھی دھوکا کھاؤ گے آج تم کسی کے جذباتوں سے کھیلو گے تو کل کو تمھارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو نا ہے جو انسان بوتا ہے وہی کاٹتا ہے اس لیے ہر ایک ساتھ اچھا کرو اچھا کرو گے تو اچھا صلہ ملے گا
برے وقت کی برائی سے ڈرنا چاہیے اور اس فانی دنیا میں کچھ بھی کرنے سے پہلے ایک بار مکافاتِ عمل کے بارے میں ضرور سوچ لینا چاہیے کسی کی محبت کو حقارت سے نا دیکھو ۔۔ اپنوں کی قدر کرو اور غیروں سے اپنوں کی ان کی عزت کرواو ۔اس عمل سے اپنی عزت میں اضافہ ہوگا اور دلوں میں محبت کی جڑیں مضبوط ہونگی عمل یہی ہے کہ اگر اپکی ذات سے کسی کو دکھ پہنچے تو آپ بھی اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکتے ۔ ہر انسان کو اپنے عمل کا ادھا قرض دنیا میں ہی چکانا پڑتا
