پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نیول چیف امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔