• ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو, ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشنز سمیت دیگر افسران کی شرکت

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔

    ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران،ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشنز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

    صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 70گینگز کے171ملزمان گرفتارکر لیے،1493مقدمات ٹریس۔

    گرفتار ملزمان سے 3کروڑ44لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،

    مجموعی طور پر Aکیٹگری کے 182خطرناک اشتہاریوں سمیت1099اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

    صدر ڈویژن میں 26989مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے8567چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے،

    انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ۔ دردِ سربین الاضلاعی نقب زن گینگ کا سرغنہ گرفتار۔ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔

    گرفتار ملزم شفقت رسول کے خلاف مختلف اضلاع میں نقب زنی کے درجنوں مقدمات ٹریس،

    ملزم کی نشاندہی پرتقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد،

    ملزم سے 2کاریں، 11تولے زیورات، 20موٹر سائیکلیں، آرٹیفشل جیولر برآمد،

    1461ڈالر،261پانڈ، ملائشیاء، سنگا پور ڈالر، سعودی ریال اور درہم برآمد،

    کیمرے، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمد،

    ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نقب لگا کر خالی گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہو جاتا تھا،

    عوام کے لیے درد سربننے والے گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری سے نقب زنی کی وارداتوں کے گراف میں واضح کمی آئے گی،

    انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے ہیڈ کانسٹیبل مظہر حسین کو شہید کرنیوالے ملزمان تیمور عرف چاند اور عبدالغفور کو گرفتارکیا،

    انویسٹی گیشن رائیونڈنے ہی شہری ندیم اور احسن بھٹی کے قتل میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کیا،

    ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،

    شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    241 مناظر