شہباز شریف اور حمزہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش
منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، نیب کورٹ اب تک 6 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں رش ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری عدالت میں رش بہت ہے، ایس پی سکیورٹی کہاں ہے۔ فاضل جج نے کہا ایس پی سکیورٹی فوری غیر ضروری بندے باہر نکالیں، کورونا کا خطرہ ہے، یہاں بندوں سے عدالت بھر دی جاتی ہے۔