ناجائز وزیراعلیٰ کو اعلیٰ عدلیہ نے اپنے گھر کا راستہ دکھا کر عوام کے مینڈیٹ کو برقرار رکھا مہر محمد جاوید ،حاجی شفیق الرحمان۔
اوکاڑہ(میاں سلیم بشیر کامیانہ ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے جنرل سیکریٹری چوہدری سلیم صادق ، پی ٹی آئی و صوبائی راہنما پی پی 183 مہر محمد جاوید، سٹی صدر پی ٹی آئی حاجی شفیق الرحمان ظفر نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے انصاف کے تقاضوں کی پورا کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنایا اس فیصلے کو سنہری حروفوں میں لکھا جائے گا ان کرپٹ حکمران کو ان کی اصل جگہ اپنے گھر کا راستہ دکھا کر عوام کے دل جیت لیے یہ تاریخی فتح انصاف اور عوام کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر رینالہ پریس کلب راؤ عتیق گوہر، سینئر نائب صدر شیخ آصف علی سے پنجاب کی فتح پر یوم تشکر مناتے ہوئے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ حکمرانوں پی ڈی ایم نے عوام کو بےوقوف بنایا لیکن اب ہمارے لیڈر محب پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو شعور دلایا کہ یہ کرپٹ ٹولہ ملک پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں اور انہی پیسوں سے عوام کا مینڈیٹ چھین رہے ہیں اب عوام باشعور ہوچکی ہے ان کرپٹ سیاست دانوں کی چالوں کو سمجھ چکی ہے اس لیے اس ضمنی الیکشن میں ان کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ان شاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں اوکاڑہ ، رینالہ سمیت پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی جیت ہوگی اور ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی
