تحریر
شاہد رشید
میں نے زندگی کی حقیقت کو اتنا جانا ہے کہ انسان پوری زندگی اپنے خوابوں کو اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے بہت محنت کرتا ہے ٹھوکریں کھاتا ہے کامیابیاں سمیٹتا ہے اور اسے ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اچھے حالات بھی دیکھتا ہے اور برے حالات بھی اسکی زندگی میں آتے ہیں جس کو محنت اور خود پر اعتماد ہوتا ہے وہی کامیابی سمیٹ لیتا ہے پھر وہ وقت بھی آ جاتا ہےاسکی محنت رنگ لے آتی ہے خواب پورے ہو جاتے ہیں اور وہ شہرت کی اونچائیوں تک پہنچ جاتا ہے اور پھر موت اسے گلے لگا لیتی ہے اور سب کچھ ختم ہو جاتا ہے ہر ایک نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے
زندگی تو بے وفا ہے ایک دن ٹھکرائے گی موت محبوبہ ہے اپنے ساتھ لے کر جائے گی
موت کا ایک دن مقرر ہے ہم نہیں جانتے وہ کونسا دن ہے زندگی آگر پلک جھپکنے کا نام ہے تو پھر ہم کیوں ہمیشہ کی پلاننگ کرکے بےخوف ہوکر ایک دوسرے کی زندگی میں کانٹے بچھاتے ہیں ہم چاہے جتنی بھی دولت کما لیں جتنی بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیں یہ سب چیزیں ہونے کے باوجود ہم موت کو ٹال نہیں سکتے یہ دنیا فانی ہے یہ حقیقت ہے ہم اس حقیقت کو کیوں نہیں تسلیم کرتے ہم یہ کیوں نہیں سوچتے ہم نے اس دنیا سے چلے جانا ہے ہم کسی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے یہ کیوں نہیں سوچتے کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے سے پہلے یہ کیوں نہیں سوچتے چوری رشوت ذخیرہ اندوزی فراڈ اور لوٹ مار کرتے ہوئے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم نے دنیا سے چلے جانا ہے
ہم اس رب کو کیوں بھول جاتے ہیں جو ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آخر جانا تو اسی چھ فٹ کی قبر میں ہے جہاں اپنے ہر عمل کا خود حساب دینا ہو گا اگر ہم خود کو صحیح کر لیں اس دنیا کو عارضی جان لیں تو سارے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔
