
ظفروال رورل ڈسپنسری میں موجود ادویات بارشی پانی کی نظر، انتظاميہ بے خبر
قیمتی اور جان بچانے والی ادویات کا ضائع ہونا محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان بن گیا
ظفروال (رانا شہزاد احمد) اظفروال میں حالیہ ہونے والی موسلادھار بارشوں نے جہاں شہر بھر کو پانی میں ڈبو کر انتظاميہ کی فوٹو سیشن و کارکردگی کا پول کھول دیا وہی پر ظفروال میں قاٸم واحد رورل ڈسپنسری بھی ندی میں ڈوب گٸ بارش کا پانی ڈسپنسری کے اندر داخل ہو گیا جس سے ڈسپنسری کے اندر موجود لاکھوں مالیت کی ادویات ضائع ہوگٸیں، ڈسپنسری کی عمارت شدید خستہ حالی کا شکارہے لیکن ابھی تک محکمہ ہیلتھ نارووال کے ذمہ داران نے ڈسپنسری کی حالت پہ کوٸی توجہ نہیں دی، لاکهوں روپے کی ادویات پانی کی نظر ہوچکی ہے ڈسپنسری کے کمروں میں موجود کٸ کٸ فٹ گندا سے عملے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ ہیلتھ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپنسری کو ازسرنو تعمیر کیا جاۓ تا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں، اس کے ساتھ ادویات کو مخفوظ بنانے کے لیے بھی جامع اقدامات کی اشد ضرورت ہے.