Site icon Meritnews

سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کے نام دردمندانہ درخواست

تحریر۔مدثر نعیم بابر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قابلِ صد احترام بہنوں اور بھائیو.
السلام علیکم. اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ زندگی ایک عارضی ٹھکانہ، آزمائش اور امتحان گاہ ہے.

اللہ کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:” میں نے انسانوں کو پیدا کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش کروں کہ ان میں سے کون بہتر عمل انجام دیتا ہے.
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا.
“اور ہم یقینا تمھیں تھوڑے خوف تھوڑی بھوک اور اموال، نفوس اور ثمرات کی کمی سے آزمائیں گے اور اے پیغمبران صبر کرنے والوں کو بشارت دیدیں.

جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور ہمارے لاکھوں بہن بھائی انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں. گھر مویشی فصلیں اور کئی انسانی جانیں سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں. ہر طرف بھوک افلاس ہے اور لوگوں کے سروں پہ چھت نہیں ہے. بارشوں اور نامساعد موسمی حالات نے ان لوگوں کی زندگی دوبھر کر دی ہے.
آئیے اس مشکل وقت میں اپنے ان آزمائش کے مارے بہن بھائیوں کا آسرا بنیں اپنے اس اللہ وحدہ و لا شریک کی رضا کیلئے جس نے ہمیں ایسے ہی آزمائش کے وقت اپنے اپنے ایمان کو آزمانے کی نوید سنائی ہے. یقین مانیں یہ ان کی آزمائش سے بڑی ہماری آزمائش ہے. دل کھول کر عطیات کریں اپنے ان بہن بھائیوں کے لئے. اللہ کی قسم آپ کا ہر طرح فائدہ ہی فائدہ ہے.
ارشاد باری تعالیٰ ہے.
تم میری راہ میں جو بھی خرچ کرو گے میں تمہیں اس دنیا میں اس کا دس گنا اور آخرت میں 70 گنا عطا کروں گا.
اس ذات کی قسم اس کا وعدہ سچا وعدہ ہے. جس نے اس اور اُس دنیا میں اپنی غربت اور کمیوں کو نفع اور کثرت میں تبدیل کرنا ہے اور اس اللہ کی رحمت اور خوشنودی حاصل کرنی ہے وہ دل کھول کے عطیہ کرے. اس میسج کو جتنا پھیلا سکتے ہیں پھیلاؤ اس کی وجہ سے جو بھی کوئی عطیہ کرے گا یقیناً اللہ اتنا ہی اجر آپ کو بھی عطا کرے گا.

Exit mobile version