• پیپر رائس بنانے کی ترکیب

    چاول ڈیڑھ پیالی
    چکن ساسیجز چار سے چھ عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ=
    بیکڈ بینز/ سفید لوبیا تین چوتھائی پیالی
    شملہ مرچ ایک عدد
    کوکونٹ ملک ایک پیالی
    تازہ لال مرچیں تین سے چار عدد
    کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

    بیکڈ بینز ٹن میں باآسانی دستیاب ہوتے ہیں،نہ ملنے کی صورت میں سفید لوبیا کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں پھر اُبال کر گلا لیں،شملہ مرچ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔
    چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگونے کے بعد ایک کنی اُبال لیں۔3پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں لہسن کو سنہری فرائی کریں۔
    پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے ساسیجز کو اس میں فرائی کریں۔
    لوبیا،شملہ مرچ،باریک کٹی ہوئی لال مرچیں اور چاول ڈال کر ملائیں اور آخر میں کوکونٹ ملک اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
    اس کو گرم گرم ڈش میں نکال کر شروع کریں۔

    433 مناظر