• سیاسی کشیدگی کا حل مذاکرات یا عام انتخابات

    تحریر

    شاہدرشید

    ملک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ڈالر کی اونچی اڑان مہنگائی کو دعوت دے رہی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھیں تو یہ کشیدگی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے یہ سیاسی کشیدگی عام انتخابات کی راہ ہموار کر رہی ہے عام انتخابات کی گونج بھی سننے کو مل رہی ہے کیونکہ یہ سب جانتے ہیں نئے انتخابات ہی اس سیاسی کشیدگی کا حل ہیں کچھ ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت، جو سیاسی اور معاشی بحران درپیش ہے، اس کا حل قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہی ہیں۔اسی طرح
    شیخ رشید بھی اپنے بیانات میں کئی دفعہ عام انتخابات کی بات دھرا چکے ہیں نواز شریف بھی کہ چکے ہیں میں حکومت لینے کے حق میں ہی نہیں تھا موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے وہ بھی عام انتخابات ہی چاہ رہے ہوں گے لیکن ایک بات اور کرتا چلوں اس کی کیا گارنٹی ہے یہ سیاسی کشیدگی عام انتخابات کے بعد کم ہو جائے گی یا ختم ہو جائے گی کیونکہ میرے نزدیک آگر خان ہار گیا تو پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا اور پھر اسلام آباد دھرنا دے دیا جائے گا کیونکہ خان کو الیکشن کمیشن پر اعتبار ہی نہیں آگر دیکھا جائے تو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شکست تسلیم کرنے کے بعد ایک بات تویقین سے کہی جاسکتی ہے کہ اس بار صوبے کی 20 نسشتوں پر ہونے والے انتخابات میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور تمام تر الزامات اور سخت بیانی کے باوجود الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں سرخرو ہوا ہے دوسری طرف آگر پی ٹی آئی جیت گئی پھر بھی دھاندلی کا رونا رویا جائے گا دونوں پارٹیاں پھر بھی میدان میں ہی ہوں گا اور ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ یونہی چلتا رہے گا کیونکہ ڈسکہ کے الیکشن کے بعد نون لیگ کو اعتبار بلکل بھی نہیں ہے یہ بات سچ ہے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے اقتدار پر ایک ڈیڑھ سال کی عبوری مدت میں قابض رہنے کے لئے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دے کر اپنے وفادار لوگوں کو نظرانداز کرنے کی جو پالیسی اختیار کی تھی، وہ کامیاب نہیں ہوئی۔ پنجاب کے عوام نے ان تمام امیدواروں کو مسترد کرکے بہر حال یہ واضح کردیا ہے کہ انہیں اپنے مفادات کے لئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے لوگ قبول نہیں سیاسی کشیدگی کا حل یا تو آپس میں مذاکرات ہیں یا عام انتخابات میری نظر میں آگر دونوں فریقین آپس میں بیٹھیں اور صرف عوام کا سوچ کر فیصلہ کریں تو سیاسی کشیدگی کو ختم کیا جا سکتا ہے

    266 مناظر