تحریر جاوید کمیانہ
کرکٹ میچ میں کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد جب پویلین لوٹ کر آتا ہے تو چند لمحے مضطرب رہ کر سوچتا ہے کہ اگر میں اس گیند کو اسطرح کھیلتا تو ابھی بھی گراؤنڈ میں موجود ہوتا،اسی طرح سیاسی جماعتوں کے قائدین غلط شارٹ کھیلنے کے بعد اس کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں تو کوستے ہیں مگر اس وقت تک بساطِ تہہ و بالا ہو چکی ہوتی ہے۔تحریک عدم اعتماد سے پہلے ایسٹبلشمنٹ کی نرم مداخلت کے باعث جب سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام پی ڈی ایم قائدین کو پہنچایا گیا کہ تحریک واپس لے لیں میں جلد الیکشن کروا دیتا ہوں مگر یہ بضد رہے اور خان صاحب کو گھر بھیج دیا۔آج یہ اس کمزور شارٹ کے نتائج پر پچھتا رہے ہیں کیوں کہ خان صاحب عوامی میدان میں کود پڑے پی ڈی ایم معیشت کو سنبھالا دینے میں دست و گریباں رہی۔چار ماہ کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ خان صاحب کی مقبولیت کا گراف اوپر چلا گیا اور موجودہ حکومت کا نیچے بعد ازاں ضمنی انتخابات میں سبکی ہوئی بلکہ پنجاب کی حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
سیاسی مخالف مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی کا مبینہ طور پر الزام سابق صدر آصف علی زرداری پر لگاتے ہیں جبکہ زرداری صاحب آج کے دن تک اپنے اتحاد کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں۔میری ذاتی رائے میں جو بیانیہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا تھا وہ خان صاحب لے کر نکل پڑے صرف مجھے کیوں نکالا کے الفاظ شامل نہیں تھے اور دوسری طرف میاں شہباز شریف کا چاپلوسی بیانیہ من من مسلم لیگ ن کی جڑوں میں بیٹھ گیا۔چار ماہ کی اس مشق کا ایک فائدہ البتہ ضرور ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم دو دھڑوں کا بیانیہ وہی بن گیا ہے جو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف کو احساس ہوا ہے کہ بھائی جان ٹھیک تھے اور زندگی میں پہلی بار اچکن پہننے کے بعد اچکن ہی درست کرتا پھر رہا ہوں کام تو کرنے نہیں دیا جا رہا۔ایک ہفتہ سے مسلم لیگ ن کے مؤقف اور بیانیہ میں واضح جارحیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔اور کوشش کی جا رہی کہ اب تک کے سیاسی میچ میں جو اسٹروک غلط کھیلے گئے ہیں یا جو ٹپ ٹپ والو ٹیسٹ میچ شروع کیا تھا اس کو ٹونٹی ٹونٹی میں تبدیل کیا جائے کیونکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر خان صاحب کی طرح جارحانہ انداز سیاست کو پسند کرتا ہے اب تک ہی ڈی ایم کی ستو پی سونے والے قیادت کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ کریز سے نکل کر کھیلنا پڑے گا وگرنہ ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کی طرح وکٹ پر پانچ دن مسلسل کھڑے ہو کر میچ ہارنے کا نقصان اگلے چند سالوں تک بھگتنا پڑے گا اور خان صاحب نے نہ پہلے چھوڑا اور جیلوں میں ڈالا اور اب دوبارہ خان صاحب اقتدار میں آنے تو جیلوں میں ڈالنے کے ساتھ سیاسی جماعتوں کا بھی صفایا کر دیں گے۔اور میچ پھنسا کر رکھنے کے لیے تجربہ کار بیٹسمین کا ہونا ضروری گو کہ میاں نواز شریف کرکٹ کے دلدادہ تھے اور کرکٹر بننے کی دیرینہ خواہش ان کی پوری نہ ہوسکی مگر سیاسی میدان کے اچھے بیٹسمین ہونے کے ناطے ان کو واپس پاکستان آ کر اپنی ٹیم کی قیادت کرنا پڑے گی جو اب نہ صرف مسلم لیگ کے ورکرز کی خواہش ہے بلکہ لیگی قیادت بھی مسلسل اشارے دے رہی کہ پارٹی اور سیاست بچانے کے لیے میاں صاحب کی وطن واپسی ناگزیر ہے۔
سیاسی اسٹروک
