Site icon Meritnews

فرنچ میکرونز بنانے کی ترکیب

چینی دو پیالی
بادام ایک پیالی
انڈے کی سفیدیاں تین عدد
نمک ایک چٹکی
ونیلا یا بادام کا ایسنس چند قطرےگگ

ایک چوتھائی پیالی چینی کو علیحدہ کرکے باقی چینی کو باریک پیس لیں۔بادام کو اچھی طرح کپڑے سے صاف کرکے باریک پیس لیں۔
چینی اور بادام کو ملا کر باریک چھننی سے چھان لیں۔
صاف خشک پیالے میں انڈے کی سفیدیوں کو الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں،جھاگ بننے لگے تو اس میں نمک ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے۔
پھر اس میں ایک چوتھائی پیالی چینی ڈال کر اتنی دیر پھینٹیں کہ اس پر چمک سی آ جائے۔
انڈے کی سفیدیوں کو بادام اور چینی کے مکسچر میں ڈالیں اور ربڑ کے چمچ سے ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔
اس میں حسب پسند فوڈ کلر اور ونیلا بادام کا ایسنس ڈالتے ہوئے اتنا ملائیں کہ وہ پتلا سا آمیزہ بن جائے۔
اس آمیزے کو آئسنگ بیگ میں بھر لیں اور چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے (ہاتھ نیچے کرکے) ایک ناپ کے گولے ڈالتے جائیں۔روم ٹمپریچر پر اس ٹرے کو بیس سے پچیس منٹ خشک کرنے کے لئے رکھ دیں۔
اس دوران اوون کو 150C پر گرم کر لیں اور خشک ہوئے میکرونز کو بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اچھی طرح ٹھنڈے ہونے پر ہر دو میکرونز کے درمیان میں حسب پسند فریش کریم،کریم چیز یا جام سے فلنگ کر لیں۔

Exit mobile version