حکمران صرف جھوٹ بولتے ہیں، نئے پاکستان میں جینا مہنگا، عوام کا خون سستا ہے۔بلاول بھٹو
ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جس جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے یہ وہ جمہوریت نہیں، آج سیاست، صحافت اور عوام آزاد نہیں ہیں۔ ہم مل کر اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔
انہوں نے وزیراعظم کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔ چیخ، چیخ کر کہتا تھا کہ 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کر دوں گا لیکن عوام آج تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ یہ حکمران صرف جھوٹ بولتے ہیں، نئے پاکستان میں جینا مہنگا، عوام کا خون سستا ہے۔ عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو بلیک میلر قرار دیا۔
Advertisements