• قصوری مٹن بنانے کی ترکیب

    اجزاء

    بکرے کا گوشت آدھا کلو
    قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
    لہسن تین سے چار جوئے
    پیاز دو عدد درمیانی
    ثابت لال مرچیں دو سے تین عدد
    ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    ٹماٹر دو عدد
    دہی آدھی پیالی
    ہری مرچیں تین سے چار عدد
    کوکنگ آئل آدھی پیالی

    تیار کرنے کی ترکیب

    گوشت میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائیں۔
    پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں گرم مصالحہ،ثابت لال مرچیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں۔
    پھر اس میں نمک،لال مرچ،دھنیا،ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر اس میں اُبلا ہوا گوشت،پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
    تیل علیحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار لیں۔
    اس مزیدار ڈش کو گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

    381 مناظر