• سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا

    تحریر

    شاہدررشید

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ایک آسان عمل ہے ایک پارٹی اور اسکا ورکر دوسری پارٹی کے متعلق غلط نیوز پھیلا کر اسکو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نیوز بہت تیزی سے پھیلتی ہے پروپیگنڈا انگریزی زبان کا لفظ ہے- عام بول چال میں اس لفظ کے معنی غلط بات اور غلط افواہ کو پھیلانا ہے ہر افواو جنم لینے کے بعد ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈ تک سفر کرتی ہوئی تیزی سے ہمکنار ہوتی جاتی ہے۔ افواہ کی تیزی کا عمل بھی ایک طرح سے لا شعوری عمل ہوتا ہے کیونکہ افواہ کو بطور خبر یا اطلاع دوسرے تک پہنچایا جاتا ہے تو وہ اس بیان میں اپنے خوف، خدشے خواہشات اور آرزوؤں کو شامل کر دیتا ہے پروپیگنڈا کرنے والے لوگ پروپیگنڈا کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں انکا مقصد لوگوں کے طرز عمل کو متاثر کرنا ہوتا ہے پروپیگنڈا کرنے والے کسی مسئلے کے بارے میں سچائی پھیلانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ وہ صرف عوام کو راضی کرنے کی کوشش کرتےہیں ۔ اس کا حتمی مقصد عام رائے کو مائل کرنا ہے آج کے دور میں پروپیگنڈا عام ہو گیا ہے ہم آگر سوشل میڈیا کا اندازہ لگائیں تو ہر کوئی پروپیگنڈا میں لگا ہوا ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر خبروں کو پروف نہیں کیا جاتا پروف کیے بغیر ہی بھیج دیا جاتا ہے غلط بات غلط افواہ پھیلا کے دوسری کی عزت اچھالی جاتی ہے دوسرے کو ڈی گریڈ کیا جاتا ہے یہاں تک کے دوسرے پر تہمت لگانے سے بھی باز نہیں آیا جاتا پروپیگنڈا اس وجہ سے کیا جاتا ہے کہ خود کو اونچا کیا جائے اور دوسروں کے بارے میں جھوٹی بات جھوٹی افواہ پھیلا کے اسے نیچا کیا جا سکے کچھ لوگ پروپیگنڈا اس لیے کرتے ہیں تاکہ بے سکونی پیدا کی جا سکے اور دوسرے کے بارے میں غلط افواہ پھیلائی جا سکے

    276 مناظر