• چکن ود ٹوسٹڈ آلمنڈ بنانے کی ترکیب

    چکن بریسٹ آدھا کلو
    بادام آدھی پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    لیموں ایک عدد
    میدہ آدھی پیالی
    کوکنگ آئل حسب ضرورت

    چکن بریسٹ کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں پھر اس کے پارچے کاٹ لیں
    نمک،خشک لہسن کا پاؤڈر اور لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں،چکن کے پارچوں کو کوٹ کر چپٹا کر لیں اور ان پر لیموں کا مکسچر لگا کر رکھ دیں۔
    ایک چوتھائی پیالی باداموں کو باریک پیس کر پیپریکا پاؤڈر کے ساتھ میدے میں ملا لیں
    فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے اس میں بادام پھیلا کر رکھیں اور ان کو اچھی طرح سنہری ہونے پر نکال لیں۔ٹھنڈی ہونے پر باریک ہوائیاں کاٹ کر رکھ لیں۔
    پھر فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور چکن کے پارچوں کو میدے میں رول کرکے سنہری فرائی کر لیں۔
    اس غذائیت سے بھرپور جھٹ پٹ بننے والی ڈش کو پلیٹر میں نکال کر اوپر سے بادام کی ہوائیاں چھڑک دیں اور لیموں کے قتلوں کے ساتھ شروع کریں۔

    422 مناظر