• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نواز شریف نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولے، شریف خاندان کے جھوٹ کی داستان آشکار ہوچکی. شہزاد اکبر

    شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا، اقامے پر چھٹی کرانے کا بیاینہ جھوٹ کا پلندہ ہے، سابق وزیراعظم نے پارلیمان اور قوم سے تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا۔
    مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولے، شریف خاندان کے جھوٹ کی داستان آشکار ہوچکی، ماضی میں گزارا ہو جاتا تھا مگر اب جھوٹ پکڑا جاتا ہے، نواز شریف نے اثاثے، کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپائی، انہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا، نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے۔
    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے جھوٹ کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا، انہوں نے سپریم کورٹ میں فلیٹس سے متعلق جھوٹ بولا، یانیہ گھڑا گیا کرپشن پر نہیں، نواز شریف کو اقامے پر نکالا گیا، شریف خاندان نے لندن سے آنیوالی خبروں پر قبل از وقت مٹھایاں بانٹیں، پاناما کیس سے نواز شریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے۔

    101 مناظر