
بھٹہ پر کام کرنے والے دو مسیح بھائیوں پر رات کی تاریکی میں تیزاب پھینک دیا گیا
چونیاں( نمائندہ خصوصی )الہ آباد نواحی تلونڈی میں بھٹہ پر کام کرنے والے دو مسیح بھائیوں پر رات کی تاریکی میں تیزاب پھینک دیا گیا،چھوٹا بھائی جاں بحق بڑا بھائی لاہور جناح ہسپتال منتقل،پولیس تھانہ الہ آباد نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،ابتدائی حالات کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے،واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لئیے دو ٹیمیں تشکیل،ترجمان قصور پولیس پولیس تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے یہاں اینٹوں والے بھٹے پر کام کرنے والے دو سوئے ہوئے مسیح بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیاہے جسکے نتیجہ میں ایک بھائی مانو مسیح جانبحق جبکہ دوسرے بھائی سموئیل مسیح کو تشویش ناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق تھانہ الہ آباد تلونڈی کے قریب اینٹوں والے بھٹے پر کام کرنے والے دو بھائیوں مانو مسیح اور شمیل مسیح پر تیزاب رات کی تاریکی میں پھینکا گیا،اہلخانہ کے مطابق تیزاب پھینکنے والا ملزم سلطان متاثرہ دونوں بھائیوں کا قریبی عزیز اور اسکا تعلق بھی مسیح برادری سے ہے ملزم موقع واردات سے فرار ہے پولیس کے اعلی افسران سمعیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئیے پولیس کے مطابق ابتدائی حالات کے مطابق کوئی غیرت کا معاملہ لگتا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے،متاثرہ دونوں بھائیوں کے اہلخانہ نے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیق اور ملزمان کی گرفتاری کے لئیے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
