
ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کا طوفان
تحریر
شاہدرشید
جب بھی ڈالر کی قیمت زیادہ ہوتی ہے مہنگائی بھی بڑھ جاتی ہے ڈالر مہنگا ہوتا ہے اس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں چار سال سے زائد عرصہ ہونے کو ہے ڈالر کی اڑان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ڈالر کی اڑان تیز ہی چلتی آ رہی ہے ماضی میں ایسی مثال کبھی نہیں ملتی ڈالر کی اونچی اڑان سے یہ اثر ہوا ہے کہ درآمد کی جانے والی اشیاء کی قیمتیں آسمان پے پہنچ گئی ہیں پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اس اضافے نے مہنگائی میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے آج مہنگائی کا ’’جن ‘‘ ڈالر کی اڑان کی وجہ سے بے قابو ہو گیا ہے اب اس جن کو کنٹرول کرنا مشکل نظر آ رہا ہے اب مہنگائی کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ڈالر 228 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور جس طرح اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ان کو کم کرنا اور عوام ریلیف دینا آسان نہیں ویسے بھی جن چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں انکی قیمتیں مشکل ہی کم ہوتی ہیں اب ڈالر آگر 228 سے بھی اوپر جاتا ہے تو یہاں یہ کہنا مناسب ہو گا مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اس طرح مہنگائی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلی حکومت نے روپے کو ’’بے قدرا‘‘ کر دیا ہے جب ہم اپنی کرنسی کا مقابلہ افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر پڑوسی ممالک سے کرتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے پریشانی ہوتی ہے تبدیلی سرکار پچھلے چار سال سے اپوزیشن کو چور ڈاکو کہ کر اپنی ہر کمزوری پر پردہ ڈالتی آ رہی ہے اب تو میرا خیال ہے کہ عوام بھی تبدیلی سرکار کی یہ باتیں سن سن کر اکتا گئی ہے مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے یہ صرف غریب ہی جان سکتا ہے اور بتا سکتا ہے جس کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہے اور وہ پیاز اور چٹنی سے روٹی کھانے پر مجبور ہے مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے انکے لیے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے کاش موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی ’’ڈکٹیشن ‘‘ کے سامنے ڈٹ جائے اور پاکستانی کرنسی کی قیمت کو خطے کے ممالک کے برابر لانے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے تو پاکستان میں مہنگائی کا جن خود بخود بوتل میں بند ہو جائے گا ۔
372 مناظر