
تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہی وال کے الیکشن میں اتحاد لائرز گروپ نے میدان مارلیا
محمد اسامہ اسماعیل بیوروچیف ریڈ نیوز ایچ ڈی ساہیوال سرگودھا
سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے
تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہی وال کے الیکشن میں اتحاد لائرز گروپ نے میدان مارلیا، ملک عتیق الرحمن ایڈووکیٹ صدر جبکہ ملک صفدر عباس کھوکھر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس موقع پر جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی
تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہی وال کے ہونے والے انتخابات میں 142وکلاء نے اپنا حق راے دہی استعمال کیا حتمی نتائج کے مطابق اتحاد لائرز گروپ کے حافظ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ 76 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوے جبکہ ان کے مدمقابل ملک شفیق سلیقہ ایڈووکیٹ 66 ووٹ لے سکے جبکہ اتحاد لائرز گروپ کے ہی ملک صفدر عباس کھوکھر ایڈووکیٹ 86 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوے ان کے مدمقابل چوہدری فہد طارق ایڈووکیٹ 56 ووٹ ہی لے سکے، اس موقع پر اتحاد لائرز فورم کے حامی وکلا نے جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی