• نلی پایا گوشت بنانے کی ترکیب

    بکرے کے پائے دو عدد
    نلی والا بونگ کا گوشت 2/1 کلو
    ٹماٹر 2/1 کلو
    پیاز دو عدد
    کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ
    پسا دھنیا دو چائے کے چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    کالا زیرہ دو چائے کے چمچ
    ثابت کالی مرچ دو چائے کے چمچ
    الائچی چھ عدد
    تیز پتے دو عدد
    نمک ایک چائے کا چمچ
    ثابت لہسن ایک گٹھی
    ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ
    تیل ایک کپ
    ہرا دھنیا،ہری مرچیں حسب ضرورت

    تیار کرنے کی ترکیب

    پہلے بکرے کے پائے اور نلی والے بونگ کے گوشت میں پانی اور ثابت لہسن ڈال کر اُبال لیں۔
    جب گل جائے تو چولہا بند کرکے لہسن کو نکال دیں۔
    اب پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں پیاز کو براؤن کر لیں۔
    پھر اس میں ٹماٹر،لال مرچ،پسا دھنیا،ہلدی،ثابت کالی مرچ،تیز پتے،نمک اور ادرک لہسن ڈال کر مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں۔
    اس کے بعد گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
    اب اوپر سے کالا زیرہ اور الائچی کو کوٹ کر شامل کریں۔
    آخر میں ہرا دھنیا،ہری مرچیں چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔

    1028 مناظر