• پنجاب کا سب بڑا ڈاکو بناعمرانی باپو

    پیدائش پاکستان کی تاریخ کو اپنی پیشانی پے سجائے المعروف حویلی میاں صلی کے صدر دروازےپرنواسہ شاعر مشرق میاں صلاح الدین عرف میاں صلی ہمارے استقبال کے لے موجود تھے مشروبات سے تواضع کے بعد 23 مارچ 1940کے تاریخ ساز جلسہ پر میاں صاحب کا سحر انگیز انٹرویو اور ہمارا ایک ہی سوال ۔باباے قوم نے اپنے خطاب میں ایسٹ انڈیا کمپنی ۔وایسراے ہند لارڈ ماونٹ بیٹن ۔ملکہ برطانیہ گاندھی،جواہر لال نہرو اور پاکستان مخالف جماتوں کو اپنے جوشیلے خطاب میں کتنی بار ڈاکو لٹیرے چور غاصب ہتھیاروں کے القابات سے نوازا۔مخالفین کی خواتین کی تضحیک کن مغلظات سے کی ہم نے ایک ہی سانس میں میاں صلی ہر سوالات کاتابڑ توڑ حملہ کردیا۔لیکن میاں صلی جواب میں خالص لاہوری انداز میں ہولے جناب اس جلسے سے دنیا کے
    عظیم انسان جناب قایداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان خطاب کررہے تھے کوی گلی محلے کالونڈا لپاڑا،آئین شکن ڈکٹیٹر بد تہزیب اخلاقی اقدار کی تباہی کاتھڑیا خطاب نہیں کررہا تھا۔پاکستان کنہوں نے بنایا اور کنہوں نےتہزیب کاجنازہ اوراسکےروشن چہرے کو کچوکے لگاے۔سندھی قوم پرست مرحوم جی ایم سید نے کہا اب پاکستان ٹوٹ جانا چاہیے۔لیجیے صاحب 90دن میں الیکشن اور اسلام نافذ کرنے والا آین شکن ضیاءالحق سید بابے کے چرنوں میں سرنگوں اسلیے ہو گیا کہ نوے دن گیارہ سال تک طویل ہو جائیں ۔بھٹو مرحوم آئین شکن اعظم ایوب کو دوران وزارت اور معطلی کےکتا کرکے اقتدار سے رخصت کرایا اسی طرح مرحوم بھٹو ممتاز دولتانہ کو چوہا ۔جماعت اسلامی کہ باوصف ۔بھٹو مرحوم کو پسر ہندنی کا طعنہ دیتے ۔شیخ نے اسمبلی میں بے نظیرشہید کو جو کہا ہم یہاں رقم کرنے کا سوچ بھی نہی سکتے انکے تہزیب یافتہ بیٹے بلاول کوجس بھونڈے انداز سے بلو رانی کہتایے ہےباعث شرم ہے لیکن یہ یہ شرم والوں کیلے ہوتا ہے ۔شریف زرداری وبھٹو خاندان نے ایک دوسرےکوکیا کچھ نہی کہا انجام کار سبق حاصل کیااور نتیجہ سب کے سامنے ۔جناب مولانا فضل الرحمن مریم بی بی حمزہ اور میاں شہباز شریف حتکہ شریف خاندان کے علاوہ اپنے بگھی میں سوار کرکے اقتدار میں لانے والوں کو نیوٹرل یعنی جانور اور مخالفین کو کپتان کن کن گھٹیا القابات سے مخاطب کرتا ہے قابل مزمت ہے
    یہاں ہمیں کہتے ہوے کوی عار نہی کہ جن کو کپتان کل پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکوکہتا تھا حباب نما اقتدار کو جلا بخشنے کیلے در ظہور پے ہیشانی ٹیکے ہوے ہے آفرین ہے اولاد الہی جنہوں نے دشمن کےلیے بھی شیریں کلامی کالحجہ اپنائے رکھا۔ہاں الگ بات سرمے کی بجاے ڈکٹیٹر کی وردی کو آنکھوں اور سینے سے لگائے رکھا۔ہم اتنا عرض کریں گےدشمنی اتنا مت آگے جاییں کے ایک دن ڈاکووؑں کے ڈیرے پر اقتدارکی طول عمری کے تعویز لینے جوتیاں گھس جایں

    237 مناظر