پی ڈی ایم دم توڑ رہی ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نون لیگ کو اس مقام پر پہنچانے میں مریم نواز کا بڑا عمل دخل ہے، وہ سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو شاید یہ حالات نہ ہوتے،پی ڈی ایم تحریک دم توڑ رہی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دیا ہے، اس ملک کو ہنگامی حالات اور مسئلوں سے نجات دلائی ہے ۔ پاک فوج دنیا کی عظٰیم فوج ہے ، چوروں اور ڈاکووں کے لے جان نہیں دے رہی ، فوجی جوان پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہے ہیں ، سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان اپنے ایجنٹس اور سرمائے کے ذریعے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا نا چاہتاہے۔
Advertisements