کورونا مزید 46 افراد کی جان لے گیا
کورونا مزید چھیالیس افراد کی جان لے گیا، اب تک دس ہزار 644 اموات ہو چکی ہیں۔ ملک بھر میں دو ہزار 899 نئے مریض سامنے آئے ہیں
کورونا کی دوسری لہر بے قابو، اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مہلک وائرس مزید چھیالیس افراد کی زندگیاں نگل گیا، ملک بھرمیں جاں بحق افرادکی تعداد 10 ہزار 644 ہو گئی، 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 899 کیس رپورٹ سامنے آئے۔
کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 ہوگئی، فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 44 ہزار 909، سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار 509، خیبرپختونخوا میں 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements